Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

ایلفابیٹ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ نے ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
اس کمپنی نے چوتھی سہ ماہی میں4.9 ارب ڈالر کی آمد حاصل کی ہے جو کہ گذشتہ سال4.7 ارب ڈالر تھی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایلفابیٹ کی مالیت 568 ارب ڈالر ہے جبکہ ایپل کی مالیت 535 ارب ڈالر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ’ادر بیٹس‘ کو سنہ 2015 میں 3.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

تاہم دسمبر تک تین ماہ میں اشہارات کی شرح میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ 19.1 ارب ڈالر ہے۔
ایلفابیٹ کا سب سے کامیاب کمپنی کا اعزاز بعض افراد کی جانب سے ٹیکنالوجی کے میدان میں سبقت کے جانے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ گوگل کی اپلی کیشنز اور دیگر مصنوعات کا مقابلہ ایپل آئی فون سے ہے۔
امریکہ میں سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی کا اعزاز کئی دہائیوں سے ٹیکنالوجی سے متعلقہ کمپنیوں کے پاس ہی رہا ہے۔

سنہ 2010 میں ایپل امریکہ کی کامیاب ترین کمپنی بن گئی تھی جب اس نے مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
اس سے دو دہائی قبل مائیکروسافٹ نے یہ اعزاز آئی بی ایم پر سبقت لیتے ہوئے حاصل کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments