Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

کینسر کسی کو بھی ہو سکتا ہے؟

موذی مرض سے بچنے کے چند آسان اصول 

 کینسر کسی کو بھی ہو سکتا ہے، مگر عموماً یہ بیماری آپ پر بڑی عمر میں حملہ کرتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جن افراد کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ،ان کو کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، لیکن صحت مند زندگی کے چند آسان اصول اپنا کر آپ اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔


مندرجہ ذیل چند اصول اپنا کر آپ کینسر سے بچ سکتے ہیں: ٭…ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت ترک کر دیں۔ ٭…تحقیق کہتی ہے کہ ورزش کرنے سے آپ کے جسم سے چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر ہونے کا خطرہ کافی کم ہو جاتا ہے۔ ٭…تمباکو بالکل بھی استعمال نا کریں۔ ٭…غذا کو بھی معتدل رکھیں اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ ٭…اپنا وزن معتدل رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ بھاری جسم کے لوگوں میں مثانے، بڑی آنت، لبلبے اور بچہ دانی کا کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 اس کے علاوہ بھاری جسامت کی عورتوں میں چھاتی کا کینسر ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ٭…دھوپ میں کم سے کم نکلیں کیونکہ بالائے بنفشی کی شعائیں آپ کے لیے جلد کے کینسر کا خطرہ بن سکتی ہیں۔ ٭…جسم پر نئے نکلنے والے موہکوں کو ایک بار ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں، خاص کر اگر وہ جسامت میں بڑے ہوں یا رنگ تبدیل کرتے ہوں  

زرتاشیہ میر


Post a Comment

0 Comments