Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

چین نے انسان کو چاند پر اتارنے کی صلاحیت حاصل کرلی

 چین نے انسان بردار راکٹ میں استعمال ہونے والا ایک اہم پرزہ تیار کرنے کی فنی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے چین انسان بردار راکٹ چاند پر بھیجنے کی اہلیت کا حامل ہو گیا ہے جس سے وہ انسان کو چاند پر اتار سکے گا۔
چین کی اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے دیگر اداروں کے اشتراک سے ایک ایسا ’’انٹر اسٹیج رنگ‘‘ تیار کرلیا ہے جو راکٹ کو پرواز کے دوران مختلف مراحل میں مربوط رکھے گا۔
چین کی خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق چینی اکیڈمی لانگ مارچ 9 پر کام شروع کررہی ہے ۔دریں اثنا کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک راکٹ انجن کی تیاری پر تحقیق کررہی ہے جو مائع آکسیجن یا مٹی کے تیل سے چلایا جا سکے گا جس سے 460 اور 220 میٹر ٹن جھٹکے کے ساتھ انجن کو حرکت میں لایا جاسکے گا۔

Post a Comment

0 Comments