Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

مہلک ترین ہوائی حادثوں کی تاریخ

30 جون سنہ 2015 کو انڈونیشیا کا ہرکولیس فوجی طیارہ رہائشی علاقے
میں تباہ ہوا۔ انڈونیشیا کی فوج کے مطابق اس حادثے میں 122 افراد ہلاک 
ہوئے۔

24 مارچ سنہ 2015 کو جرمنی کا طیارہ اے 320 بارسلونا سے جرمنی کے شہر ڈزلڈورف جاتے ہوئے فرانس کے پہاڑی سلسلے ’فرنچ ایلپس‘ پرگر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس طیارے میں سوار 148 مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
2014

28 دسمبر سنہ 2014 کو بحیرۂ جاوا میں ایئر ایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے خراب موسم کے دوران گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ جہاز پر 162 افراد سوار تھے۔
24 جولائی سنہ 2014 کو بورکینا فاسو کے دارالحکومت واگا ڈوگو سے دارالحکومت الجیئرز کے لیے روانہ ہونے والا طیارہ اے ایچ 5017 خراب موسم کے باعث لاپتہ ہو گیا تھا۔ حکام کے مطابق مسافر طیارے میں 116 مسافر سوار تھے جن میں 51 فرانسیسی شہری تھے۔

23 جولائی سنہ 2014 کو تائیوان کی ٹرانز ایشیا ایئر لائنز اے ٹی آر 72 کا مسافر بردار طیارہ تائیوان کےمغربی ساحلی جزیرے پینگھو میں منگوانگ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ تائیوان کے خبر رساں ادارے سی این اے کے مطابق حادثے کے وقت طیارے پر 54 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔

17 جولائی سنہ 2014 کو ملائیشیا کی پرواز ایم ایچ 17 ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جاتے ہوئے روسی سرحد میں داخل ہونے سے قبل گر کر تباہ ہو گئی تھی۔

یہ طیارہ لوہانسک کے علاقے کراسنی اور دونیتسک کے درمیان گر کر تباہ ہوا اور اس پر سوار تمام 283 مسافر اور عملے کے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
آٹھ مارچ سنہ 2014 کو ملائیشیا کی ایئر لائن ایم ایچ 370 کا مسافر طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس مسافر طیارے پر 239 افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر چینی باشندے تھے۔
11 فروری سنہ 2014 کو الجزائر میں ہر کولیس سی 130 بار بردار طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں سوار 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

2013

17 نومبر سنہ 2013 کو امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا 737 طیارہ ماسکو سے پرواز کر کے قاذان پہنچنے والا تھا کہ رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں طیارے پر سوار 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2012
30 جون سنہ 2012 کو ڈانا ائیر لائن کا ایک مسافر طیارہ نائیجریا کے شہر لاؤس میں گر کے تباہ ہوا۔ اس طیارے پر 150 مسافر سوار تھے۔
20 اپریل سنہ 2012 کو پاکستان کا بوجھا ایئر بوئنگ طیارہ 737 کراچی سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں 121 مسافر اور عملے کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

2011
26 جولائی سنہ 2011 کو سی 130 ہرکولیس نامی طیارہ خراب موسم کے باعث مراکو میں گر کے تباہ ہوا۔ اس طیارے میں 78 مسافر سوار تھے۔
آٹھ جنوری سنہ 2011 کو ایران کے ایئر بوئنگ طیارہ 727 کے حادثے میں کم از کم 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

2010
28 جولائی سنہ 2010 کو پاکستان کی نجی ایئر لائن ایئر بلو کا ایک مسافر بردار طیارہ وفاقی دارالکومت کے شمال میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوا۔ اس حادثے میں 152 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔
22 مئی سنہ 2010 کو بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ زمین پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔ اس طیارے میں 158 مسافر سوار تھے۔

Post a Comment

0 Comments