Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر بچوں کے استحصال کے خلاف سرگرم...

انٹرنیٹ سے بچوں کی لاکھوں نازیبا تصاویر ہٹانے کے لیے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر جیسی بڑی انٹرنیٹ سائٹس نے برطانوی فلاحی ادارے کی کوششوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔

برطانیہ میں ناجائز استعمال کی مخالفت کرنے والی پہلی تنظیم انٹرنیٹ واچ فاؤنڈیشن (آئي ڈبلیو ایف) نے ایک مخصوص ’ہیش‘ کوڈ کے ساتھ نازیبا اور فحش تصاویر کی فہرست شیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔

فلاحی گروپ کا کہنا ہے کہ تصاویر کو ٹیگ کرنے کا یہ وسیع نظام بچوں کے جنسی استحصال میں ’گیم چینجر‘ ثابت ہو سکتا ہے۔
بہرحال انٹرنیٹ کے سکیورٹی ماہرین کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ کے ’ڈارک نیٹ‘ یا تاریک گوشوں پر ایسی تصاویر کا پتہ نہیں چل پائے گا۔

آئی ڈبلیو اے جو بچوں کی نازیبا تصاویر کو انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے کام کررہا ہے وہ ہر فحش اور ناروا تصویر کے لیے ایک مخصوص ’ہیش‘ کوڈ کا استعمال کرتا ہے جسے بعض اوقات ڈیجیٹل فنگرپرنٹ کے طور پر بیان کیاجاتا ہے۔
آئی ڈبلیو اے جو بچوں کی ناسائشتہ تصاویر کو انٹرنیٹ سے ہٹانے کے لیے کام کررہا ہے
بچوں کی فحش تصاویر کی ’ہیش لسٹ‘ جاری کرنے سے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کو ان تصاویر کو اپنی ویب سائٹوں پر ڈالنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
آن لائن سکیورٹی کے ماہرین نے اسے مثبت قدم قرار دیا ہے تاہم کہا ہے کہ ’ڈارک نیٹ‘ پر موجود مواد کو اس سے نہیں روکا جا سکتا۔ خیال رہے کہ ’ڈارک نیٹ‘ پر رسائی محدود لوگوں کی ہے اور وہاں عام طور پر ناجائز استعمال کرنے والے تصاویر ڈالتے ہیں۔

گذشتہ سال برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انٹیلیجنس اور منظم جرائم کے ماہرین ’تاریک نیٹ‘ پر بچوں کے استحصال کی تصاویر سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
انھوں نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں بچوں کا آن لائن استحصال ’تقریبا صنعتی سطح پر‘ ہیں۔

Post a Comment

0 Comments