Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

افغان جنگ جیتنے والے جنرل حمید گل موت سے شکست کھاگئے

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل انتقال کرگئے۔ حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل کے مطابق وہ کچھ عرصے سے سردرد کی تکلیف میں مبتلا تھے اور آج رات طبیعت ناساز ہونے پر انہیں مری کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔ عظمیٰ گل کا کہنا تھا کہ حمید گل کو برین ہیمبرج کا عارضہ لاحق تھا اور اسپتال منتقل کرنے پر ان کی حالت تشویشناک ہوگئی جہاں وہ انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل ترکی میں موجود ہیں اور ان کی وطن واپسی کے بعد ہی حمید گل کی تدفین کا فیصلہ کیا  جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل 20 نومبر 1936 کو پنجاب کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئے انہوں نے 1956 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، حمید گل نے 1965 اور 71ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل 1987 سے 1989 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جب کہ حمید گل 1989 سے 1991 تک کور کمانڈر ملتان رہے اور 1992 میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے۔


Post a Comment

0 Comments