Header Ads

Breaking News
recent

مائیکرو سافٹ نے ’ونڈوز 10‘ متعارف کرادی

 کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ’ونڈوز7‘ اور ’ونڈوز8.1‘ کے بعد اب ’ونڈوز 10‘ بھی متعارف کرادی۔
مائیکروسافٹ کے مطابق ’ونڈوز 10‘ دنیا بھر 190 ممالک میں دستیاب ہوگی اور اسے طویل المدت بنیادوں پر استعمال کیا جا سکے گا، جس کے لئے اس میں اپ ڈیٹ فراہم کیے جاتے رہیں گے۔’’ونڈوز7‘‘ اور’’ونڈوز8.1‘‘ استعمال کرنے والے صارفین اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں سکتے ہیں تاہم کمپیوٹربنانے والے اداروں کے لیے یہ سسٹم مفت نہیں ہوگا۔ مارکیٹ میں مائیکرو سافٹ سے مطابقت رکھنے والے کمپیوٹرزاورٹیبلٹس میں ’ونڈوز 10‘ پہلے سے ہی موجود ہوگا۔ ’ونڈوز 10‘ الگ سے فروخت کے لیے رواں برس کے اختتام تک دستیاب ہوگی۔

مائیکروسافٹ کے مطابق ’ونڈوز 10‘ کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بالخصوص سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین اس سے استفادہ کرسکیں جس کے لئے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپلیکیشنز کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم میں موجود ایپلیکیشنز موبائل فونز اور ٹیبلٹس کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس تناظر میں گوگل کا اینڈرائڈ سسٹم اورایپل کا iOS مارکیٹ میں بہت زیادہ مقبول ہے تاہم ’’ونڈوز10 ‘‘کی کامیابی کی صورت میں مائیکرو سافٹ اسمارٹ فونزاورٹیبلٹس کے صارفین کا اعتماد بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

No comments:

Powered by Blogger.