Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

کیا اس امیر شہر میں ہمارے لیے کوئی جگہ ہے؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت آئی الیون سیکٹر کی کچی آبادی کے 100 سے زائد گھر مسمار کر دیے گئے ہیں جبکہ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکومت نے ہزاروں افراد پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور کئی رہائشیوں اور ان کی حامیوں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈیویلپمنٹ اتھارٹی یعنی سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کی مہم گذشتہ کئی ماہ سے چل رہی ہے۔
اس مہم کی سربراہی کرنے والے سی ڈی اے کے اہلکار حمزہ شفقات نے بی بی سی کو بتایا کہ سروے کے مطابق اسلام آباد میں 43 غیر قانونی کچی آبادیاں ہیں اور ان میں سے دس کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ہائی کورٹ کے حکم کے تحت یہ سب سے بڑی اور سب سے اہم کچی آبادی ہے جہاں جرائم بھی ہیں اور ان لوگوں کے پلاٹس پر قبضہ کیا گیا ہے جنھوں نے زمینیں 1985 میں خریدی تھیں۔
اس سیکٹر میں تقریباً 20 ہزار افراد 800 کچے مکانوں میں رہتے ہیں۔

سی ڈی اے کے مطابق یہاں 230 ایسے پلاٹ ہیں جن پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے۔ تاہم آئی الیون کی کچی بستی، جسے افغان بستی بھی کہا جاتا ہے کے مکین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ اس علاقے میں کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں اور وہ یہاں سے تب تک نہیں ہٹیں گے جب تک انہیں متبادل جگہ نہیں دی جاتی۔
جمعرات کو ہونے والے اس آپریشن کی کچی آبادی کے رہائشیوں نے مزاحمت بھی کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔
اس کے علاوہ مظاہرین نے کچے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر بلڈوزرز کو روکنے کی کوشش کی جبکہ پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ان واقعات میں بعض افراد زخمی بھی ہوئے۔
مزاحمت کرنے والوں میں 35 سالہ ناصر خان ہیں۔ یہ قریب واقع سبزی منڈی میں دہاڑی کے مزدور ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ اپنے علاقے کے خانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ان کا خاندان یہاں30 سال پہلے منتقل ہوا تھا۔
اسلام آباد میں 43 غیر قانونی کچی آبادیاں ہیں اور ان میں سے دس کو گرا دیا گیا ہے: سی ڈی اے

اس آپریشن سے ایک روز قبل ناصر خان نے اپنے گھر کے لیے جان دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ ’بلڈوزر لائیں گے تو ہم بلڈوزر کے نیچے گریں گے۔ ماریں، کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہم دو والدین اور چھ بھائیوں اور بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ اتنے بڑے خاندان کو کوئی گھر کرائے پر کہاں دیتا ہے۔ ہم کہاں جائیں؟
دوسری جانب ریٹائرڈ بینک اہلکار راجہ منظور حسین ہیں جنہوں نے 14دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے ہائی کورٹ میں اپنے پلاٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کی۔ اسی کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ نے افغان بستی کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔
راجہ منظور سی ڈی اے کو اس معاملے کے لیے قصور وار ٹھراتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے1993 آئی الیون میں اپنے نام پلاٹ کرایا اور اپنا گھر بنانے کی چاہ میں بوڑھے ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان بستی کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا
’اِدھر اُدھر سے رشتہ داروں سے پیسے پکڑ کر ہم نے یہ پلاٹ خریدا۔ سوچا تھا کہ گھر بنائیں گے اور عزت سے زندگی گزاریں گے۔ لیکن 30 سال ہو گئے ہیں در بدر کی ٹھوکریں کھا کر کرائے کے مکانوں میں رہ رہے ہیں، ظلم کی انتہا ہے۔‘
تاہم کچی آبادیوں کے لیے آواز اٹھانے والی سیاسی جماعت عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما عاصم سجاد اختر کہتے ہیں کہ سی ڈی اے کی جانب سے یہ کارروائی بھی آئین کی خلاف ورزی ہے۔
 
ؤسنگ پالیسی بنی تھی جس کے تحت حکومت اگر کوئی کچی آبادی خالی کرانا چاہے تو انہیں کوئی متبادل اور مناسب جگہ دے کر کرے گی۔ آخر یہ انسان ہیں، لوگ ہیں، انہیں سڑک پر تو نہیں پھینک سکتے۔ آئین میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو چھت فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

گذشتہ کئ برسوں سے اسلام آباد کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے کئی نجی ہاؤسنگ سکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں۔ تاہم مڈل کلاس اور مزدور رہائشی پوچھتے ہیں کیا اس امیر شہر میں ان کے لیے کوئی جگہ ہے؟
 ہاؤسنگ پالیسی کے مطابق کچی بستی گرانے پر حکومت مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی پابند ہوگی

عنبر شمسی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام

Post a Comment

0 Comments