Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

سعودی شہزادے کا 32 ارب ڈالر خیرات کرنے کا اعلان

سعودی شاہی خاندان کے ارب پتی شہزادے الولید بن طلال نے اپنی تمام 32 ارب ڈالر کی جائیداد خیراتی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
60 سالہ سعودی شہزادے کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔
پرنس طلال کے مطابق انھوں نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے 1997 میں قائم ہونے والے فلاحی ادارے’ بل گیٹس فاؤنڈیشن‘ سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

’رقم ثقافتی طور پر ایک دوسرے کو سمجھنے کی سرگرمیوں کو بڑھانے، خواتین کو زیادہ بااختیار بنانے اور آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں استعمال کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پانچ سال قبل ارب پتی کاروباری شخصیت وارن بیفٹ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے فلاحی سرگرمیوں کے لیے اپنی دولت وقف کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔
 ارب ڈالر کی رقم شہزادے طلال کے پہلے سے قائم فلاحی ادارے’  یعنی الولید فلاح انسانیت کو جائے گی اور وہ اسے پہلے ہی ساڑھے تین ارب ڈالر کی امداد دے چکے ہیں۔
سعودی شہزادے کے پاس اس وقت کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے اور کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ ہیں۔
اس کمپنی کے کئی ہوٹلوں سمیت، میڈیا، رئیل سٹیٹ، سٹی گروپ، ٹوئٹر اور اپیل جیسی نمایاں کمپنیوں میں حصہ داری ہے۔

سعودی شہزادے الولید بن طلال نے جائیدار خیرات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی جائیداد خیرات کر رہے ہیں اور یہ رقم کنگڈم ہولڈنگ کمپنی سے الگ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ’ فلاحی ادارہ ان کی ذاتی ذمہ داری ہے جو انھوں نے تین دہائیاں پہلے قائم کیا تھا اور یہ میرے اسلامی عقیدے کا لازمی حصہ ہے۔‘
’امید کرتا ہوں کہ اس تحفے سے ثقافتی طور پر ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی، برادریوں کو ترقی دی جا سکے گی، خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے گا، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اٰضافہ، آفات کے دوران اشد ضروری امداد فراہم کی جا سکے گی اور ایسی دنیا بنائی جا سکے گی جو پہلے سے زیادہ برداشت اور ایک دوسرے کو قبول کرے۔

انھوں نے کہا ہے کہ خیراتی رقم کئی برسوں کے دوران منتقل کی جائے گی اور اپنی سربراہی میں قائم بورڈ آف ٹرسٹیز کے ذریعے اس کی نگرانی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments