Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دوسرا نمبر

دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کا دوسرا نمبر ہے۔

گوگل کے سرچ انجن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، اگر گوگل سرچ انجن میں دنیا کے 10 بڑے مجرموں کو تلاش کیا جائے تو اس میں اسامہ بن لادن، داؤد ابراہیم، ایمن الظواہری اور دیگر کی تصاویر نمایاں ہوں گی جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور حیران کن طور پر اسامہ بن لادن کا نمبر نریندر مودی کے بعد آتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی تصویر مجرموں کی فہرست میں آنے پر مودی سرکاری شدید پریشان ہے اور اس نے گوگل سے رابطہ کرتے ہوئے تصویر ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔
گوگل سرچ انجن میں پہلے نمبر پر امریکی اسٹریٹ گینگ کے سرغنہ ال کیپون کی تصویر دکھائی دیتی ہے جس نےبھتہ خوری، جوا اور جسم فروشی کے کاروبار سے پیسہ کمایا جسے امریکا کے مجرموں کے کاروبار کا استاد سمجھا جاتا ہے جب کہ گجرات فسادات کے مرکزی کردار سمجھے جانے والے موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لکھے گئے آرٹیکلز اور عالمی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد انہیں دنیا کے 10 بڑے مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

دنیا میں مقبول انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر ’بھارت کے دس سب سے بڑے مجرموں‘ کی تلاش پر نتائج میں بھارت کے وزیرِ اعظم کی تصویر شامل ہونے پر بھارت میں سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

بھارت میں ٹوئٹر پر مقامی ٹرینڈز میں سرفہرست ہے اور نریندر مودی کی حمایت اور مخالفت دونوں ہی طرح کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔

اب تک اس ہیش ٹیگ کے تحت 13 ہزار سے زیادہ ٹویٹس کی جا چکی ہیں۔

وپن یادو لکھتے ہیں: میں نام آنے سے کہیں نیتا جی اپنے آپ کو عالمی سطح کا لیڈر نہ سمجھنے لگیں۔

سکندرِ اعظم نامی صارف نے لکھا: ’دم ہے تو گوگل کو بھی پابند کرو۔ جیسے آئی آئی ٹی کے طالب علموں پر مودی کی تنقید کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

حسیبہ امین لکھتی ہیں: ’ہم بھلے ہی مودی جی کی تاریخ بھول جائیں۔ انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولےگا۔


 


Post a Comment

0 Comments