Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

عام آدمی پارٹی نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کا صفایا کر دیا....

ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے حکمران جماعت بی جے پی کا دہلی میں صفایا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اروند کیجروال کی عام آدمی پارٹی نے دہلی کے ریاستی انتخابات میں 64سیٹیں حاصل کر کے حکمران جماعت کوشکست دے دی ہے ۔بی جے پی صر ف5سیٹیں ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی اور دہلی میں مسلسل تین بار حکومت بنانے والی جماعت کانگرس کا بھی مکمل صفایا ہو گیا ہے اور کوئی بھی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔عام آدمی پارٹی نے 70میں سے 64سیٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ اس سے قبل اس طرح کی واضح اکثریت کسی بھی جماعت کو نہیں ملی ۔

عام آدمی پارٹی کی امیدوار کرن بیدی نے کرشنا نگر کی سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے جوکہ کانگر س کی سب سے بڑی اور ناقابل شکست سیٹ سمجھی جاتی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments