Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی...

ین الاقوامی توانائی ایجنسی کی جانب سے 2015 میں تیل کی طلب کم رہنے کی پیشن گوئی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید گر گئی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی یا آئی ای اے تیل کے حوالے سے 29 ممالک کو صلاح مشورے دیتی ہے۔

آئی ای اے کا کہنا ہے کہ تیل کی تیزی سے گرتی قیمت کے باعث طلب اور رسد میں توازن آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

جمعہ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت 62.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی جو کہ جولائی 2009 سے اب تک سب سے کم قیمت ہے۔

آئی ای اے نے جمعہ کو اپنی پیشن گوئی میں کہا ہے کہ روس اور تیل برآمد کرنے والے ممالک میں تیل کے استعمال میں کمی کے باعث عالمی طلب نو لاکھ سے گر کر دو لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ رہ جائے گی۔

رواں سال جون سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس کے وجہ اس کی طلب میں کمی اور امریکی شیل تیل کی رسد میں اضافہ ہے۔
آئی ای اے کا کہنا ہے کہ ’تیل کی قیمت میں کمی نومبر اور دسمبر میں ہوئی۔ اس کمی کے باعث طلب اور رسد میں توازن میں اب کچھ وقت لگے گا۔‘
’تیل کی قیمت میں کمی کی سب سے بڑی وجہ اوپیک سے باہر کے ممالک کی جانب سے پیدوار میں اضافہ اور طلب میں کمی ہے۔‘

آئی ای اے کا مزید کہنا ہے کہ اوپیک سے باہر ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے نے عالمی منڈی میں تیل زیادہ کردی ہے۔
رواں سال امریکہ کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے باعث اوپیک سے باہر ممالک کی پیداوار ریکارڈ 19 لاکھ بیرل یومیہ ہو گئی ہے لیکن 2015 میں یہ کم ہو کر 13 لاکھ بیرل یومیہ رہ جائے گی۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی اور پابندیوں کے باعث روس کی پیداوار میں متاثر ہو گی۔

  

Post a Comment

0 Comments