Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

نوکیا کے نام سے چھٹکارا........


مائیکروسافٹ نے نوکیا کے نام سے چھٹکارا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے اور اب نوکیا کے سمارٹ فون نوکیا نومیا ’مائیکروسافٹ لومیا‘ (Microsoft Lumia) کے نام سے فروخت ہوں گے۔

اپریل میں مائیکروسافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 7.2 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔
نوکیا کا نان موبائل فون یونٹ مائیکروسافٹ کے پاس نہیں ہے اور یہ نوکیا کا نام استعمال کرتا رہے گا۔

مائیکرو سافٹ نے نوکیا فرانس کے فیس بک صفحے پر برانڈ کا نام تبدیل کرنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس کو بتدریج تبدیل کر دیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ اعلان اس معاہدے کے برعکس کیا گیا ہے جس میں موبائل مصنوعات کو آئندہ دس سال تک نوکیا کے نام سے ہی فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔مائیکروسافٹ اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور جولائی میں اس کے چیف ایگزیکٹیو نے 18 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جن ملازمین کی نوکریاں ختم ہوں گی ان کی اکثریت کا تعلق ان ساڑھے 12 ہزار ملازمین سے ہے جو نوکیا کو خریدنے کے بعد مائیکروسافٹ کے پاس منتقل ہو گیا تھا۔
نوکیا اور مائیکرو سافٹ کے درمیان خریداری کے معاہدے کے تحت نوکیا کے 32 ہزار ملازمین مائیکروسافٹ منتقل ہو گئے تھے۔

نوکیا جو ایک زمانے میں موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی تھی، لیکن گذشتہ چند سالوں سے اسے سام سنگ اور ایپل کی جانب سے شدید مقابلے کے بعد تنزل کا سامنا کرنا پڑا۔

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، لیکن اسے بھی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی روایتی پی سی مارکیٹ کو سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔

Post a Comment

0 Comments