Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Heart Attacks in Pakistan are Alarming - Must Read

 
طبی ماہر ین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر ایک گھنٹے میں بارہ افراد کو ہارٹ اٹیک ہو تا ہے۔اگلے دس سال میں تین کروڑ سے زاید افراد مختلف عارضوں میں مبتلا ہو جا ئیں گے۔ عالمی یوم قلب پر خاور خان کی رپورٹ کے مطابق دل والوں کا میلہ سجا ، ان دل والوں کا جن کو اپنے دل سے بے انتہاء پیار ہے خاص طور پر اس کی صحت سے ،کیو نکہ اگر دل صحت مند ہو تو انسان بھی تندرست رہتا ہے۔ عالمی یوم قلب کی مناسبت سے سجے اس میلہ میں بچے،بڑے سب ہی نے شرکت کی اور دل کے امراض اور اس سے بچاوٴ کے لیئے آگاہی حاصل کی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا بیس فی صد دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہے۔وزن کی زیاتی،سگریٹ نوشی ،اور مرغن کھانے دل کے امراض کی اہم وجوہات ہیں۔ شعبہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر خاور کاظمیکے مطابق پاکستان میں ہر گھنٹے میں 12 افراد کو ہارٹ اٹیک ہو تا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے امراض سے بچنے کے لیئے جہاں تمباکو نوشی،پان ،چھالیہ کا تدارک ضروری ہے وہیں ورزش اور صحت مند غذا بھی انتہا ئی اہم ہے۔
Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments