Pakistan Affairs

6/recent/ticker-posts

Beaware of Shetan Tactics

 

================

شیطان کسی کو ایک دم گناہ کرنے کا مشورہ نہیں دیتا بلکہ انتہائی صبر اور محنت کے ساتھ پہلے گناہ کروانے کا ماحول تیار کرتا ھے ۔

مثال کے طور پر شیطان کسی کو اگر براہ راست یہ بولے کہ زنا کر لو تو اسے پتہ ھے
کہ رد عمل بہت شدید ھو گا اور جواب " لا حول و لا قوہ الا باللہ " یا " اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم "کی صورت میں ملے گا۔
اس لئے وہ ایک دم یہ بات بولنے کی غلطی نہیں کرتا بلکہ پہلے وہ اس عمل کے وقوع پذیر ھونے کے لئے ماحول بناتا ھے ۔

بات کرنے میں کیا حرج ھے ؟ She is just a class-fellow.

Notes ھی تو لیتا ھوں ، یا تعلیمی حوالے سے بات ھی تو کرتا ھوں ۔
اگلا قدم ۔ موبائل نمبر exchange کرنے میں کیا حرج ھے ، ایک ساتھ ھی تو پڑھتے ھیں نا ، Message کرنے میں کیا مضائقہ ھے , سوال کا جواب ھی تو دینا ھے ۔
Call کرنے میں کیا حرج ھے ، Educational discussion ھی تو کرنی ھے ۔
میں کونسا کوئی غلط نظریہ رکھتا ھوں ۔

شیطان انتہائی مستعدی اور مہارت کے ساتھ انسان کو گناہ کی پٹڑی پر ڈالتا ھے اور پھر ھزار طرح کی تاویلیں فراھم کر کے اسے گناہ کے رستے پر چلنے کے لئے راضی کرتا ھے ۔

" صرف بات " کی تسلی سے شروع ھونے والا تعلق شیطان کی سرپرستی میں پروان چڑھتے چڑھتے والدین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے سے ھوتے ھوئے گناہ کی منزلیں طے کرتا جاتا ھے ۔

بات دوستی میں بدلتی ھے ، اور جونکہ محبت (فون ) کا Rate بہت کم ھے اور شیطان کے کارندوں نے دجالی شکنجے میں لوگوں پھانسنے کے لئے Charges انتہائی کم رکھے ھیں اس لئے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد سے ناجائز محبت کے رشتے جنم لیتے ھیں ۔ اور بات ھوتے ھوتے زنا پر منتج ھوتی ھے ۔

ھمارے معاشرے میں Rate of Abortions میں اضافہ ھونے کی وجہ یہی محبت ھے جو آجکل کے نوجوانوں کو فراوانی کے ساتھ ھوتی ھے اور نتیجہ دین و ایمان کی تباھی ثابت ھوتا ھے ۔

شیطان افراد کو لوگوں سے چھپ کر گناہ کے لئے راضی کرتا ھے اور ان کے دل میں یہ نظریہ بٹھا دیتا ھے کہ ابھی تو بہت زندگی پڑی ھے ، توبہ کر لیں گے ۔ کیا فرق پڑتا ھے ۔۔ ابھی تو مزے کے دن ھیں۔
مرنا تو بوڑھوں کو ھوتا ھے ، جوانی کا مطلب مستیاں کرنا اور مزے لوٹنا ھوتا ھے ۔

قرآن کا ارشاد ھے " شیطان تمہارا کھلا دشمن ھے " ۔ ۔ کیا اسے واقعی دشمن سمجھا جاتا ھے ؟؟

گناہ کو گناہ سمجھنا تو دور کی بات اب تو لوگ ان باتوں کے جائز ھونے کی تاویلیں ڈھونڈتے ھیں۔ اور Girlfriend یا Boyfriend کے نہ ھونے کو Incompetency سے تشبیہ دیتے ھیں کہ یار تم میں تو کسی کو impress کرنے کے Guts ھی نہیں ھیں .

استغفر اللہ

نتیجہ ؟ حلال رشتوں سے بھی اعتماد کی رخصتی ، باھمی رنجشیں اور خاندانی نظام کا بیڑہ غرق۔
مختصرا - عذاب الہی ۔

اگر ھم اپنے ارد گرد ھلکی سے نظر ڈالیں تو ھمیں سمجھ آجائے گی کہ ھمارا معاشرہ تباھی کی منزلیں کیسے اور کیوں طے کرتا جا رھا ھے اور اس تباھی کو مزید تقویت دینے یا اس تباھی کو روکنے میں ھمارا کردار کیا ھے ۔

بھلا دی ھم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثریا سے زمین پر آسمــــان نے ھــم کو دے مــارا

اللہ ھمیں زندگی کے مقصد کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس زندگی اس طرح گزرانے کی توفیق اور ھمت دیے جیسے وہ چاھتا ھے..آميـــــن ثمّ آميـــــن!!

Enhanced by Zemanta

Post a Comment

0 Comments